Latest topics
Talagang Temperature
Advertisment

Log in

I forgot my password

Who is online?
In total there are 12 users online :: 0 Registered, 0 Hidden and 12 Guests :: 2 Bots

None

[ View the whole list ]


Most users ever online was 145 on Wed Mar 02, 2011 2:26 am

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی

View previous topic View next topic Go down

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی

Post by anwar_hussain on Mon Sep 12, 2011 7:47 pm


[size=29]رسول پاک
صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی




ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم
کے مزاج مبارک میں بہت سادگی تھی، اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
میں سارے عرب کی حکومت دی تھی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں ذرا بھی
غرور اور گھمنڈ نہ تھا، گھر کا کام کاج خود ہی کرلیتے، اپنے کپڑوں میں
پیوند لگالیتے، اپنا جوتا گانٹھ لیتے، گھر میں جھاڑو دے لیتے اور خود ہی
دودھ دوہ لیتے تھے، زمین پر، چٹائی پر، فرش پر جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتے
تھے، مجلس میں کبھی پاﺅں پھیلا کر نہیں بیٹھے تھے، چھوٹا یا بڑا اسے سلام
کرنے میں خود پہل کرتے تھے، غریبوں اور غلاموں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا
کھالیتے اور غریب سے غریب آدمی کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لے جاتے تھے،
خچر اور گدھے پر بھی خوشی سے سوار ہوجاتے اور کبھی کبھی دوسروںکو بھی اپنے
ساتھ بٹھالیتے، صحابہ رضی اللہ کے ساتھ گھل مل کر بیٹھ جاتے، ان سے الگ یا
اونچی جگہ پر بیٹھنا پسند نہیں کرتے تھے، مجلس میں کوئی اجنبی شخص آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کو آسانی سے نہ پہچان سکتا تھا، بازار سے خود سودا خرید
کرلے آتے اور اپنے جانوروں کو خود چارا ڈالتے تھے۔




ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے
نکلے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر ادب سے کھڑے ہوگئے، آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع فرمایا کہ میرے آنے پر کھڑے نہ ہوا کرو۔




٭....٭....٭



حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم حج کے لیے گئے تو میں نے دیکھا کہ جو چادر آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اوڑھ رکھی تھی اس کی قیمت چار درہم سے زیادہ نہ تھی۔




٭....٭....٭



ایک دن دو صحابی آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کے گھر گئے۔ دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اپنے مکان کی مرمت
کررہے ہیں، وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ بٹانے لگے، کام ختم ہوگیا
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کو بہت دعائیں دیں۔




٭....٭....٭



ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
دکان سے پاجامہ خریدا، وہاں سے اٹھنے لگے تو دکان دار نے آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کا ہاتھ چومنا چاہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پیچھے ہٹالیا اور
فرمایا، یہ تو عجم کے لوگوں کا طریقہ ہے، میں بادشاہ نہیں ہوں تم ہی سے ایک
ہوں۔




٭....٭....٭



ایک دفعہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر کانپنے
لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ڈرو نہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں، ایک
قریشی عورت کا بیٹا ہوں جو سوکھا گوشت پکا کر کھایا کرتی تھی۔




٭....٭....٭



جس دن رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم
کے بیٹے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ نے وفات پائی، اتفاق سے اسی دن سورج
گرہن تھا، لوگوں نے خیال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدمے کا اثر سورج
پر بھی ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو لوگوںکو مسجد میں جمع کیا
اور فرمایا۔ لوگو، کسی کی موت سے سورج یا چاند میں گرہن نہیں لگتا، یہ تو
خدا کی قدرت کا ایک نشان ہے۔




٭....٭....٭



ایک دفعہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے
باتیں کرتے کرتے کہہ دیا، جو اللہ چاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں۔




آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تم
نے مجھے خدا کا شریک بنادیا، یوں کہو جو اللہ تعالیٰ (اکیلا) چاہے۔




٭....٭....٭



حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے
ہیں کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے تھے کہ لوگو، میری حد سے زیادہ تعریف نہ کرنا، جس طرح عیسائی حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کی حد سے زیادہ تعریف کرتے تھے (ان کو خدا کا بیٹا کہتے
ہیں)۔ میں تو خدا کا ایک بندہ ہوں، اس لیے تم مجھ کو خدا کا بندہ اور اس کا
رسول کہو۔

[/size]

anwar_hussain
..:: VIP Member ::..
..:: VIP Member ::..

Male Number of posts: 44
Age: 24
Location: Karachi
Job/hobbies: making designing, getting knowledge, searching,........
Reputation: 3
Points: 113
Registration date: 2011-09-11

View user profile http://www.friendanwar.tk

Back to top Go down

Re: رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی

Post by Shaheen on Mon Sep 12, 2011 10:10 pm

MashaAllah Jazak ALlah goodpost

_________________



Shaheen
Super Moderator
Super Moderator

Female Number of posts: 11702
Location: United Kingdom
Job/hobbies: Music, Poetry,reading books.
Reputation: 88
Points: 20896
Registration date: 2009-02-13

View user profile

Back to top Go down

ا

Post by laaj on Tue Sep 13, 2011 12:13 pm

Jazak ALlah



۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق حیات ہمارے لیے بہترین طرز عمل ہے۔ اعتدال پسندی اور سادگی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ مجسم نمونہ نظر آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم کو افراط و تفریط سے بچائے اور سادگی کی زندگی کی توفیق عطا فرمائے ،

laaj
..:: VIP Member ::..
..:: VIP Member ::..

Female Number of posts: 60
Reputation: 0
Points: 117
Registration date: 2011-08-03

View user profile

Back to top Go down

Re: رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی

Post by Shehla Ali on Tue Sep 13, 2011 5:15 pm

jazak allah, very good post

_________________

Shehla Ali
Administrator
Administrator

Female Number of posts: 7666
Location: United Kingdom, Manchester
Job/hobbies: Reading Poetry, Writing,Music
Reputation: 55
Points: 13025
Registration date: 2009-01-14

View user profile

Back to top Go down

Re: رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی

Post by rani on Wed Sep 28, 2011 11:25 am

Jazak ALlah goodpost

rani
Silver Member
Silver Member

Female Number of posts: 1516
Location: Manchester
Reputation: 21
Points: 2235
Registration date: 2009-04-27

View user profile

Back to top Go down

View previous topic View next topic Back to top


Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum